’نکاح کیا تو راکھی سے فاطمہ بنی، فرق نہیں پڑتا کہ لوگ مسلمان مانیں یا نہیں�

After the Nikah, I went from Rakhi to Fatima

راکھی ساونت بالی وڈ کی وہ شخصیت ہیں جو اپنے بےباک انداز اور متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔

ابھی حال ہی میں دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کی حمایت میں ان کے انداز اور بیان نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی لیکن اس سے قبل بی بی سی نے راکھی ساونت سے خصوصی ملاقات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ آخر راکھی ساونت کون ہیں۔

راکھی اپنے ماضی کے متعلق بات نہیں کرنا چاہتیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا کی پہلی لڑکی ہیں جنھیں ‘کانٹینٹ کریئیٹر’ کہا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب انھوں نے اس کی ابتدا کی تھی تو لوگ انھیں پاگل سمجھتے تھے اور ‘وہی لوگ آج مجھے فالو کر رہے ہیں۔’

ایک سوال کے جواب میں راکھی ساونت نے کہا: ‘میں اپنی فیورٹ آپ ہوں، میں خود ہی چلتا پھرتا کانٹینٹ ہوں، مجھے خدا نے مخصوص ملتانی مٹی سے بنایا ہے جس میں کوئی کھوٹ نہیں ہے۔ میں پرفیکٹ ہوں لیکن مجھے بھی خود کو چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

انھوں نے اپنے رنگ برنگے بالوں کے بارے میں کہا کہ اب تو لوگ اسے بھی نقل کر رہے ہیں۔’اپنے آپ کو ہمیشہ ریفریش کرنے کی ضرورت رہتی ہے اور لوگ اب اسے بھی فالو کریں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ایک فنکار کے طور پر مجھے ہر وقت تیار رہنا ہوتا ہے کہ بڑے بڑے فلمساز کو نہ جانے میرا کون سا لُک پسند آ جائے اور وہ مجھے کال کریں لیکن میں انڈیا کی پہلی ایسی لڑکی ہو جو میڈیا کے سامنے بغیر میک اپ کے بھی جاتی ہوں۔ میں بغیر میک اپ کے بہت زیادہ خوبصورت لگتی ہوں۔ سیرت سے نہ کہ صورت سے اور میری بہت زیادہ فین فالوونگ ہے۔‘

READ  تامل اداکارہ کی پراسرار موت، چنئی کے فلیٹ سے لاش برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں