ایمن زمان نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

Aiman ​​Zaman confirms separation from husband

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ٹک ٹاکر ایمن زمان نے اپنے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

ایمن زمان ایک ورسٹائل ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار ہیں جو "جنت سے آگئے، چندا، بےلگام، ہانیہ، کچا دھاگا، انعامِ محبت اور "سوتیلی ممتا” جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ وہ ٹک ٹاک پر 7.6 ملین اور انسٹاگرام پر 1.5 ملین فالوورز رکھتی ہیں۔

علیحدگی کی خبروں نے اس وقت شدت اختیار کی جب اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایمن زمان نے مداحوں کو شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے مجتبیٰ لاکھانی پر دھوکہ دہی کا الزام بھی عائد کیا۔

دوسری جانب مجتبیٰ لاکھانی نے موقف اپنایا ہے کہ رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ کاغذی کارروائی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کس نے کس کو دھوکا دیا یہ خدا بہتر جانتا ہے۔” انسٹاگرام پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مرد رشتے ختم نہیں کرتے، میں نے بھی معافی مانگی ہے، باقی فیصلہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔

یاد رہے کہ ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی گزشتہ برس فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

READ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج; کاروبار میں آج کمی دیکھی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں