علیمہ خان 11 ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش

Aleema Khan appears in court after 11 non-bailable arrest warrants issued

راولپنڈی: عمران خان کی بہن علیمہ خان 11مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعدالت میں پیش ہوگئیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان 11 ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد عدالت پیش ہوئیں۔
اس سے قبل گزشتہ سماعت پر عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر علیمہ خان کے 37 بینک اکاؤنٹ منجمد کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے بھی خارج کردیے تھے۔

نادرا حکام نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب ریونیو بورڈ نے ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی تھیں۔

علیمہ خان کے خلاف26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے جس میں ان پر کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے، جلاؤ گھیراؤ اور کارسرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

READ  راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں سے صرف ایک میں مکمل فائر سیفٹی سسٹم ہونے کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں