پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج مزید موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

Alert issued for more heavy rains in Punjab

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج مزید موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق شہریوں کو درخت، بل بورڈز اور غیرمحفوظ تعمیرات سے دور رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، 611 زخمی ہو چکے ہیں۔ بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں 85 ، مرد 46 خواتین اور 121 بچے ہیں۔

READ  آسٹریلین رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں