علی سیٹھی کی پیلے اسکرٹ میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Ali Sethi's new photos in a yellow skirt have created a stir on social media

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی ایک بار پھر اپنے منفرد لباس اور غیرروایتی فیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

علی سیٹھی، جو عالمی سطح پر ہٹ ہونے والے گانے ’’پسوڑی‘‘ سے شہرت حاصل کر چکے ہیں، نے حال ہی میں اپنے نئے گانے **”برائیڈ گروم”** کی ریلیز کے موقع پر انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ پیلے رنگ کی اسکرٹ اور میک اپ میں نظر آ رہے ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

گانے کی تھیم دلہن کے جذبات پر مبنی ہے جو اپنے دلہے کے بارے میں سہیلیوں سے سوال کرتی ہے، تاہم علی سیٹھی کے انداز کو خواتین کے لباس سے متاثر قرار دیتے ہوئے صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

بعض صارفین نے ان کے فیشن کو ’غیر معمولی‘ اور ’عجیب‘ کہا جبکہ کئی لوگوں نے ان کی صنفی شناخت پر سوال اٹھائے۔ کچھ صارفین نے انہیں خود کو ’کوئیر‘ ظاہر کرنے اور ہم جنس پرستی کے الزامات کا نشانہ بنایا، یہاں تک کہ بعض نے ان پر ’خفیہ ایجنڈا‘ کے تحت کام کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

ایک صارف نے لکھا، "یہ سب حرام کمائی کا نتیجہ ہے جس پر وہ پروان چڑھے”، جبکہ دوسرا تبصرہ تھا، "یہ مغربی ایجنڈے کا حصہ لگتا ہے۔”

علی سیٹھی کا انداز اور تخلیقی اظہار ایک بار پھر اُنہیں خبروں کا مرکز بنا چکا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔

READ  رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں