پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کے انعقاد کا اعلان کیا
یہ کنسرٹ 27 ستمبر کو لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ہوگا، جہاں علی ظفر کے ساتھ دیگر نامور گلوکار بھی پرفارم کریں گے۔ اس ایونٹ سے حاصل ہونے والی تمام رقم متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ یہ صرف ایک میوزیکل شو نہیں بلکہ انسانیت کے لیے آواز ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اُن لوگوں کے لیے اُمید کا سہارا بننا ہے جو اب بھی ہماری مدد کے منتظر ہیں اور جنہیں ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔





تبصرے بند ہیں