امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں انتہائی مطلوبہ فہرست میں شامل سینڈی سنگھ کو بھارت سے گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے تصدیق کی کہ دنیا کے 10 انتہائی مطلوب افراد میں شامل سینڈی سنگھ کو بھارت سے حراست میں لیا گیا ہے اور اسے امریکا منتقل کرکے ٹیکساس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سینڈی روڈریگز سنگھ کو اپنے بیٹے نوئل روڈریگز الواریز کے قتل کے بعد ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ الزام سے بچنے کے لیے امریکا سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھی۔
چھ سالہ نوئل نومبر 2022 سے لاپتہ ہے اور اسے مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ کیس 20 مارچ 2023 کو اس وقت سامنے آیا جب ٹیکساس کے محکمہ خاندانی و حفاظتی خدمات نے بچے کی فلاح و بہبود سے متعلق تحقیقات کیں۔ حکام کے مطابق نوئل کو صحت اور نشوونما کے مسائل لاحق تھے اور اکتوبر 2022 کے بعد کسی نے اسے نہیں دیکھا تھا۔






تبصرے بند ہیں