بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی پہلی کمائی سے والدین کو ریسٹورنٹ لے جانے کا یادگار قصہ سنایا۔
سپر اسٹار اور پروگرام "کون بنے گا کروڑپتی” کے 17ویں سیزن کے میزبان امیتابھ بچن نے 12 اگست کے پہلے ایپی سوڈ میں اپنی جوانی کا ایک خاص واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کے بعد، جب انہوں نے پہلی بار کمائی کی، تو والدین کو دہلی کے مشہور ریسٹورنٹ "موتی محل” لے گئے۔ اس موقع پر وہ گھبراہٹ محسوس کر رہے تھے کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچیں گے، کپڑوں پر کیا تبصرہ ہوگا، اور ماحول میں کیسا برتاؤ ملے گا۔
یہ یاد اس وقت تازہ ہوئی جب شو کے ایک امیدوار، دہلی کے وجے، نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کو بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں۔ وجے نے کہا کہ 2024 میں انہوں نے والدین کی شادی کی سالگرہ پر پہلی بار انہیں ریسٹورنٹ لے جا کر کہا کہ قیمت کی فکر نہ کریں اور جو چاہیں آرڈر کریں۔
امیتابھ بچن نے کہا کہ ایسے مواقع پر جو گھبراہٹ اور خوشی ہوتی ہے، وہ اسے بخوبی سمجھ سکتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی یہ لمحہ محسوس کر چکے ہیں۔





تبصرے بند ہیں