15 سال کی عمر میں اپنی جعلی تصاویر فحش ویب سائٹ پر دیکھیں: جھانوی کا انکشاف

At the age of 15, I saw fake pictures of myself on a porn website: Jhanvi reveals

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھیں جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ یہ واقعہ میرے اسکول کے دنوں میں پیش آیا جب میں نے آئی ٹی کلاس کے دوران اپنی تصاویر ایسی ویب سائٹس پر دیکھیں، یہ مکمل طور پر ڈیپ فیک جیسا مواد تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس تجربے نے مجھے کم عمری میں ہی شہرت کے منفی پہلوؤں کا احساس دلایا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عوامی شخصیت ہونے کی قیمت یہی ہے کہ ایسے غیر اخلاقی مواد کو برداشت کیا جائے؟

جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والے اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا میری ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش میں ہیں جو مکمل طور پر مصنوعی ہیں لیکن انہیں حقیقت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، حتیٰ کہ بعض اوقات مستند نیوز پلیٹ فارمز بھی انہیں شیئر کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث پیشہ ورانہ مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ مستقبل میں ہدایت کار ایسے جعلی مواد کو بنیاد بنا کر ہم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

READ  فلم ’نائیک‘ کے بعد سیاسی جماعتوں نے انیل کپور سے کیوں رابطے کیے؟ اداکار کا حیران کن انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں