‘تصویر لو، بدتمیزی مت کرو’، بائے بولنے پر جیا بچن پاپا رازی پر پھٹ پڑیں، ویڈیو وائرل

Bachchan lashes out at Papa Raazi for saying goodbye

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے پاپارازی کو ڈانٹ پلادی۔

حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں انہیں فوٹوگرافرز سے الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیا بچن جارہی ہوتی ہیں کہ آواز آتی ہے ‘بائے میم’، جس پر سینئر اداکارہ رکتی ہیں اور فوٹوگرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں ‘آپ لوگ تصویر لیں، بدتمیزی مت کریں’۔

جیا بچن نے مزید کہا ‘چپ رہو، منہ بند رکھو اور ختم، اوپر سے تبصرے کرتے رہتے ہو’۔

بھارتی سیاستدان کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر صارفین بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

READ  رشمیکا مندانا نے اداکار وجے دیوراکونڈا سے منگنی کرلی؟ اداکارہ کا بیان وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں