وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بتایا کہ فورسز نے یومِ آزادی پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔ ان کے مطابق کوئٹہ سے بی ایل کا سہولت کار پروفیسر گرفتار کیا گیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے لوگ محروم ہیں، مگر گرفتار ہونے والا پروفیسر کس چیز سے محروم تھا؟ انہوں نے بلوچ عوام سے اپیل کی کہ ایسے عناصر سے دور رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اجتماعی سزا کے حامی نہیں لیکن دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی۔ ریاست مخالف سرگرمیوں سے باخبر افراد کو بھی سامنے آنا ہوگا، اگر کوئی اپنے رشتہ دار کے دہشت گردی میں ملوث ہونے سے آگاہ ہے تو اسے بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں