بنگلادیشی اداکارہ و ماڈل ردھیکا ردھی گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں

Bangladeshi actress and model Radhika Ridhi was found dead at her home.

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے سے ماڈل اور اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق رِدھی ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

وٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے بتایا کہ پولیس کو اسپتال پہنچنے پر اداکارہ کی لاش ملی۔ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ رِدھی نے خودکشی کی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

رِدھی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھیں اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا تھا۔

READ  کمسن بچے کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمے میں پیشرفت، پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں