بلاول کا صوبوں کے اشو پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے صوبوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے، میں اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کیلیے تیار ہوں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نکال سکتی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے، میرا مطالبہ ہے کہ اس ایشو پر قومی اسمبلی میں بحث ہو، محسن نقوی پارلیمان میں کم آتے ہیں، بزنس فورم کے بجائے محسن نقوی کو پارلیمان میں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم اگر فیل ہوا ہے تو قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث ہونا چاہیے، سسٹم کیوں فیل ہوگیا ہے، حل کیا ہے، اس پر قومی اسمبلی میں بحث ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک کی قسمت چند بزنس مین دیکھ رہے ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ہمیں واضح اکثریت دی ہے۔

READ  کئی روز کی کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں