امریکا میں طلبہ میں لیپ ٹاپ بانٹنے پر اربوں ڈالرز خرچ لیکن تعلیمی نتائج انتہائی مایوس کن

Billions of dollars spent on distributing laptops to students in the US

امریکی طلبہ میں لیپ ٹاپ بانٹنے پر اربوں ڈالرز خرچ کیے گئے، لیکن تعلیمی نتائج مایوس کن نکلے۔

امریکی جریدے فارچیون کے مطابق جنریشن زی ایسی پہلی نسل بن گئی، جس کی علمی و ادراکی صلاحیتیں اپنے والدین سے کم دیکھی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال اور اس پر غیر ضروری انحصار نے سیکھنے کی صلاحیت بڑھانے کی بجائے کمزور کردی۔

طلبہ میں لیپ ٹاپ بانٹنے کا پروگرام 2002 میں ریاست MAINE سے شروع ہوا اور پھر پورے امریکا میں پھیل گیا۔

صرف 2024 میں طلبہ کو ڈیجیٹل آلات کی فراہمی پر 30 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے گئے۔

READ  نیتن یاہو کا یو اے ای کا خفیہ دورہ، اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں