بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا، 10 افراد ہلاک

Blast near Red Fort metro station in Indian capital New Delhi

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا ہوا ہے جس میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ سلنڈر دھماکا ہے یا دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ہلاک 10 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں جب کہ 24 افراد زخمی ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ دھماکا سڑک پر چلتی ہوئی کار میں ہوا، موقع پر کوئی گڑھا نہیں ہے، اس لیے ہم یہ نہیں کہہ سکتےکہ یہ بم دھماکا تھا۔ اس کے علاوہ دھماکے سے متاثرہ افراد میں چھرّے سے ہونے والے زخم بھی رپورٹ نہیں ہوئے جو عموماً بم دھماکوں میں ہوتے ہیں۔

ایک اور سینئر اسپیشل افسر نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ حائے حادثہ پر کیل، چھرّے، تار یا کیمیکل اور دوسراکوئی مشکوک ملبہ بھی نہیں ملا۔

READ  اقوام متحدہ دیوالیہ پن کے دہانے پر، امریکا اور چین نے اربوں ڈالر کی ادائیگیاں روک دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں