سیلاب کی تباہ کاریاں: برطانیہ نے ایمرجنسی ریلیف کیلئے 3 ملین پاؤنڈ فراہم کردیے

Britain provides £3 million for emergency relief

برطانیہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ریلیف اور ریپانس کے لیے 3 ملین پاؤنڈ فراہم کردیے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نےملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح کے دوروں کی اہمیت، علاقائی اور عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیلاب اور بارشوں کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق برطانیہ کی جانب سے ایمرجنسی ریلیف اور رسپانس کے لیے 3 ملین پاؤنڈزفراہم کیے گئے ہیں جب کہ برطانیہ کی جانب سے مزید امداد بھی دی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کی امداد حکومت اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے، اسحاق ڈار نے برطانیہ کی بروقت امداد اور یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے اس سے قبل کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔

READ  برطانیہ میں شرح سود 2 سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں