وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب اہم معاملات میں پاکستان کا مؤقف لیا جا رہا ہے، اب ہم 2026 میں عزت و فخر کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہوچکی ہے۔
ادھر وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ڈپلومیٹ اور دیگر فورمز پر پاکستان کے بارے میں جو الفاظ بیان کیے گئے وہ پاکستان کی جیت ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے خوشخبری ہے کہ ہم نے دنیا میں موجودہ پالیسی اور آرمی چیف کی وجہ سے پذیرائی حاصل کی۔
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا
پاکستان کی ترقی کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششوں کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں: خواجہ آصف





تبصرے بند ہیں