کراچی: ڈیزل مہنگا ہونے سے بسوں کا کرایہ آسمان سے باتیں کرنے لگا

Bus fares skyrocket as diesel prices rise

کراچی میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بسوں کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بسوں کا کم از کم کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا اور پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا۔

ملک میں پیٹرول 321 روپے 17پیسے اور ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہے۔

READ  رانو ریچھ کو کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیلئے روانہ کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں