کولمبیا کی ایئربیس پر کار بم دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 36 زخمی

Car bomb explodes at Colombian air base, killing 8, injuring 36

کولمبیا کے شہر کالی میں ایئربیس پر کار بم دھماکے اور ڈرون حملوں میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ ملٹری ایوی ایشن اسکول تھا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں لرز گئیں اور خوف کے باعث قریبی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، اور دھماکے کے بعد علاقے میں شدید افراتفری پھیل گئی۔ تاحال حملے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

READ  بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلادیش ایک بار پھر تعطل کا شکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں