بابر، رضوان اور شاہین بی کیٹیگری میں شامل، سینٹرل کنٹریکٹ

Central contract announcement: Babar, Rizwan and Shaheen included in B category

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-26 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو بی، سی اور ڈی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر کیٹیگری میں 10،10 کرکٹرز شامل ہیں۔ یہ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک نافذ العمل ہوں گے۔

گزشتہ سال 27 کھلاڑی کنٹریکٹس میں تھے، تاہم اس بار 12 نئے کھلاڑیوں کو فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ 9 کرکٹرز اپنی پرانی کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، جب کہ 8 کھلاڑی کنٹریکٹ سے باہر ہوگئے۔

"بی کیٹیگری”: بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔
"سی کیٹیگری”: عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی۔
"ڈی کیٹیگری”: شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، سفیان مقیم۔

یاد رہے کہ پچھلے سال اے کیٹیگری میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل تھے۔

READ  کراچی: خیابان اتحاد پر لگی ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز پر نازیبا مواد نشر کرنیوالا ملزم گرفتار: پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں