13 اگست کو لبرٹی چوک میں میوزیکل کنسرٹ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریک ہوں گی

Chief Minister Maryam Nawaz to attend musical concert at Liberty Chowk on August 13

لاہور میں 13 اگست کی شام لبرٹی چوک پر میوزیکل کنسرٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق جشنِ آزادی کے موقع پر لبرٹی چوک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا، جبکہ 14 اگست کو حضوری باغ میں مرکزی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی، جہاں وزیراعلیٰ مریم نواز پرچم کشائی کریں گی۔ پی ایچ اے کی جانب سے مینارِ پاکستان پر بھی آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔

محکمہ ماحولیات کے تحت یومِ آزادی اور "معرکۂ حق” بائیک ریلی نکالی جائے گی، جس کے روٹ پر ٹریفک اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ ڈی سی لاہور کے مطابق، یومِ آزادی پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جسے شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔

READ  ووٹ کی گنتی جو بھی ہو پیپلز پارٹی اکثریت سے جیت چکی،بلاول بھٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں