قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کا عمل جاری، حمایت میں 231 ارکان نے ووٹ دیا

Clause-wise voting process on 27th Constitutional Amendments

قومی اسمبلی میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی اور کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خدوخال سینیٹ میں پیش کردیے تھے، قانون اور آئین میں ترمیم ایک ارتقائی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔

اس کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور ترمیم کی حمایت میں 231 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔

جمعیت علمائے اسلام نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

حکومتی بینچز پر 233 اراکین موجود ہیں اور حکومت کو ترمیم کیلیے224 اراکین کی حمایت درکار ہے۔

حکومت کی قومی اسمبلی سےآئینی ترمیم منظور کرانےکیلئے پوزیشن مستحکم ہے۔

READ  ڈگری کا معاملہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایڈووکیٹ محمد احسن بھون نے 5 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں