سندھ کے دیہی علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل

Construction of 5,000 toilets completed in rural areas of Sindh

سندھ کے 7 اضلاع کے دوردراز علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس تعمیر کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

دیہی علاقوں میں ٹوائلٹس کی عدم موجودگی ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے اور پسماندہ علاقوں میں صفائی اورپردے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث کئی مسائل جنم لیتے ہیں۔

اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک فلاحی ادارے کی جانب سے لاڑکانہ کے گوٹھ رتوکوٹ میں پختہ ٹوائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیاگیا تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔
بعد ازاں لاڑکانہ کے پسماندہ علاقوں میں فلاحی ادارے کی طرف سے ٹوائلٹس کی تعمیر کا منصوبہ سندھ کے 7 اضلاع تک پھیل گیا اور اب تک 5 ہزار سے زیادہ ٹوائلٹس تعمیر کیے جاچکے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹس کی تعمیر سے خصوصاً خواتین، بزرگوں اور بچوں کو سہولت ملی ہے جبکہ صفائی کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

READ  راولپنڈی: انسداد ڈینگی مہم، جعلی تصاویر بھیج کر حاضریاں لگانے والے 12 اہلکار اور سپروائزر برطرف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں