صحافیوں پر تشدد کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں پر دہشت گردی کی دفعات عائد کر دیں
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش ایک انسپکٹر رینک افسر کے سپرد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تھانہ صدر بیرونی میں صحافی طیب بلوچ کی مدعیت میں علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ اس واقعے پر قائم کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں پر تشدد کیا تھا۔






تبصرے بند ہیں