کم عمر لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز پر تنقید؛ فضا علی نے شو میں وینا ملک کو آئینہ دکھا دیا

Criticism over videos with underage boys; Fiza Ali shows Veena Malik the mirror on the show

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان فضا علی، اداکارہ وینا ملک پر کھل کر تنقید کرتی نظر آتی ہیں، خاص طور پر ان کی کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز کے حوالے سے۔

پروگرام کے دوران فضا علی نے سنجیدہ لہجے میں وینا سے کہا: "میں تم سے ناراض ہوں، وینا۔ تم ایک معروف شخصیت اور برانڈ ہو، اس لیے تمہیں ایسے غیر معروف نوجوانوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز میں ڈانس کرتے نہیں دیکھ سکتی۔ یہ تمہاری شخصیت کے مطابق نہیں ہے۔” انہوں نے مزید کہا: "تمہیں اپنے مقام کے مطابق فیصلے کرنے چاہییں۔ ان نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز محبت نہیں، بلکہ وقتی توجہ کے لیے ہوتی ہیں۔ میں نہیں چاہتی کہ لوگ تمہیں کسی لڑکے کے ساتھ شیشہ پیتے یا بے مقصد ریلز بناتے دیکھیں۔ تمہیں اپنے وقار کے مطابق چمکنا ہے۔”

اس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ وہ صرف ان لوگوں کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہیں جن سے انہیں محبت ہوتی ہے، تاہم فضا علی کے بار بار سوالات کے باوجود انہوں نے اس نوجوان کے ساتھ اپنے تعلق کی واضح تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ وینا ملک ماضی میں اپنی بولڈ ویڈیوز، سوشل میڈیا پوسٹس اور متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہ چکی ہیں۔ حال ہی میں ان کے منیجر کے ساتھ مبینہ تعلق اور متھیرا کے ساتھ ذو معنی گفتگو والا کلپ بھی وائرل ہوا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

شو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کی واضح اور سچائی پر مبنی گفتگو کو سراہا، جبکہ وینا ملک ایک بار پھر بحث و مباحثے کا مرکز بن گئی ہیں۔

READ  بھارت میں قید 25 پاکستانی واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں