احسن اقبال کی امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا

Ahsan Iqbal meets Ameer of Jamaat-e-Islami Bangladesh

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بنگلادیش میں اپوزیشن لیڈر جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی اور بنگلادیش کے لیے پاکستان کی غیر جانبدارانہ حمایت کا یقین دلایا۔

ڈھاکہ کے سرکاری دورےکے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے ڈاکٹر شفیق الرحمان کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور دونوں ملکوں کے درمیان سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں باہمی شراکت داری کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات کے دوران احسن اقبال نے اپنے زمانہ طالب علمی کے دور کی قیادت کو بھی یاد کیا جب وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ تھے۔
اس موقع پر احسن اقبال نے خوشی کا اظہار کیا کہ بنگلا دیش کے عوام سڑکوں پر پاکستان کے لیے جس والہانہ محبت اور گرمجوشی کا اظہار کرتے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے ڈھاکہ میں نومنتخب بنگلا دیشی وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی جس کے بعد ان کی بنگلادیشی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات ہوئی۔

بنگلا دیشی وزیراعظم اور احسن اقبال کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

احسن اقبال نے وزیراعظم طارق رحمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے، بحری روابط اورسپلائی چین انضمام کے فروغ پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں بنگلا دیش پاکستان نالج کاریڈورکے آغازپراتفاق ہوا، تعلیمی وتحقیقی روابط بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

READ  انڈیانا پولس میں خالصتان ریفرنڈم، بارش کے باوجود سکھ برادری کی بڑی تعداد میں شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں