کراچی: سی ٹی ڈی کا گھر پر چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

CTD raids house, 4 terrorists killed in exchange of fire

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے گھرپرچھاپہ مارا ، اس دوران دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔ کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل،نیاز اور حمدان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق کارروائی میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دہشتگردوں کےکچھ ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سرچنگ کے دوران گھر سے بارودی مواد برآمد کیا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایاکہ اطلاعات کے مطابق گھرمیں ڈرموں میں آئی ڈیز تیارکی گئی تھیں، گھر سے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمدکرلیے گئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری تھی، تینوں گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر شاہ لطیف میں چھاپا مارا گیا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گھر میں موجود ملزمان نے فائرنگ کی جس سےگرفتار دہشتگرد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں گھر میں ایک دہشتگرد ماراگیا جبکہ زخمی تین دہشتگرد اسپتال پہنچنےسےقبل ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی اظفر نے بتایا کہ گھر سےباوردی مواد، 5 ہینڈگرنیڈ اور ایک ایس ایم جی ملی ہے۔

READ  محسن نقوی کی اے سی سی کے نو منتخب نائب صدر اور ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان کو مبارکباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں