سمندری طوفان ’شکتی‘ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل

Cyclone Shakti turns into a deep depression

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان شکتی کمزور ہونے کے بعد ڈیپ ڈپریشن کی صورت اختیار کرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’شکتی‘ کراچی سے تقریباً 960 کلومیٹر دور ہے اور ڈیپ ڈپریشن کا 6 گھنٹوں میں کمزور ہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ یہ طوفان اگلے 12 گھنٹوں میں مزید کمزور ہو کر کم دباؤ میں بدل جائے گا، طوفان کے باعث اگلے 12 گھنٹوں تک سمندر میں طغیانی رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ آج گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

READ  جھنگ: اسپتال میں دوران علاج دم توڑنے والی 18 سالہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں