ڈیم ناگزیر ہیں اور اس معاملے پر تمام صوبوں کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا,عظمیٰ بخاری

Dams are inevitable and all provinces will have to sit together and decide on this issue, Uzma Bukhari

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیم ناگزیر ہیں اور اس پر تمام صوبوں کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہیلپ لائن پر ملنے والی کالز پر فوری ریسپانس دیا جا رہا ہے، 30 افراد کو ایک جگہ سے اور بہاولپور میں ڈوبتے ہوئے 2 بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کو پنجاب میں لوگوں کے ڈوبنے کی پروا نہیں، اگر متاثرین کو حفظانِ صحت کے مطابق کھانا دیا جائے تو اس پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون خدمت کر رہا ہے اور کون فساد پھیلا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک ایک متاثرہ شخص کو گھر میں بسانے تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب خود سیلاب متاثرین کے کیمپس کا دورہ کر رہی ہیں۔ لاہور میں کسی خیمہ بستی کے بجائے 20 اسکولوں میں سرکاری ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور کئی کیمپوں میں بجلی کے لیے جنریٹر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہو چکی ہے، 3245 موضع جات متاثر ہوئے جبکہ ساڑھے 24 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ 8 ہزار سے زائد مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سیلاب ہیڈ محمد والا تک پہنچ چکا ہے جہاں ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، جبکہ بھارت کا باکڑہ ڈیم 95 فیصد بھر چکا ہے اور اگر وہاں سے پانی چھوڑا گیا تو پنجاب کو متاثر کرے گا۔

READ  ارشد وارثی سے شادی سے قبل ان کی اہلیہ کو جیا بچن نے کیا نصیحت کی تھی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں