راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تیز، مزید 58 کیسز رپورٹ

Dengue outbreak intensifies in Rawalpindi, 58 more cases reported

راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، تازہ اعداد و شمار کے مطابق مزید 58 مریض سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت راولپنڈی کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 11 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 7 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔ خوش قسمتی سے رواں سال ڈینگی سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ ضلع راولپنڈی میں 30 جبکہ مری میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈینگی کنٹرول مہم کے تحت یکم جنوری سے اب تک 43 لاکھ سے زائد گھروں کی جانچ کی گئی، جن میں 58 ہزار 364 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ اس کے علاوہ 11 لاکھ 48 ہزار 213 مقامات کی چیکنگ میں 11 ہزار سے زائد مقامات ڈینگی پازیٹیو نکلے جبکہ 69 ہزار 812 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حکام نے 2,288 ایف آئی آرز درج کیں، 1,257 مقامات سیل کیے، 3,555 چالان کیے اور 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے۔

مزید برآں مری کے علاقوں پھاگھوری، پوتھا شریف اور گھہال میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ راولپنڈی سٹی کے عید گاہ، سیٹلائٹ ٹاؤن، بنی، گنگ منڈی کے ساتھ کہوٹہ، گجر خان، ٹیکسلا اور کلر سیداں میں بھی ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں۔

READ  پراپرٹی ڈیلر کی لاش ملنے کا معما حل؛ کرایہ دار خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں