بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی عدالت میں چیلنج

لاہور ہائی کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی چیلنج کر دی گئی۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں پنجاب حکومت، ہوم ڈپارٹمنٹ، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ڈی سی لاہور نے غیر قانونی طور پر نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈی سی کے غیر قانونی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو لاہور سے حراست میں لے کر نظر بند کر دیا گیا، دونوں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

READ  بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں