رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر انتقال کر گئے

Dr. Abdullah Bin Omar, passes away

جدہ: رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف انتقال کر گئے۔

عالم اسلام کی ہردلعزیز شخصیت، رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل اور شوریٰ کونسل کے سابق نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف آج طویل علالت کے بعد جدہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف کی نماز جنازہ آج بروز اتوار الجفالی مسجد جدہ میں ادا کی جائے گی جب کہ ان کی تدفین اسد قبرستان میں کی جائے گی۔

جدہ کے الخزامی ٹاورز میں ان کے گھر پر مردوں اور عورتوں کے لیے تعزیتی تقریب تین دنوں تک مغرب تا عشاء جاری ہے۔

READ  ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں