جانوروں کے ماہر ڈاکٹر نے عوام کی ایک بڑی پریشانی کا حل بتاتے ہوئے حلال گوشت کی شناخت کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔
سماء نیوز کے مطابق، ویٹرنری ڈاکٹر محمد علی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ حلال طریقے سے ذبح کیے گئے جانور کے گوشت کا رنگ روشن چیری ریڈ (Bright Cherry Red) ہوتا ہے، جبکہ غیر حلال طریقے سے ذبح کیے گئے جانور کے گوشت کا رنگ نسبتاً گہرا سرخ ہوتا ہے۔
ڈاکٹر محمد علی نے مزید وضاحت کی کہ گدھے کے گوشت کا رنگ عام طور پر بہت گہرا ہوتا ہے اور اس میں نیلاہٹ کا شیڈ بھی نمایاں ہوتا ہے۔ اگر ہوٹل یا کسی جگہ گوشت پر شک ہو تو اس کا ایلائزا (ELISA) یا پی سی آر (PCR) ٹیسٹ کروایا جا سکتا ہے تاکہ اس کی اصل شناخت کی جا سکے۔





تبصرے بند ہیں