مصری وزیر خارجہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ سے شہریوں کا انخلا مصر کی ریڈ لائن ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ مصر کسی کو اپنی قومی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا اور غزہ میں فلسطینیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مختلف ذرائع سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
غزہ سے شہریوں کے انخلا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصر نہ تو اسے قبول کرے گا اور نہ ہی اس میں حصہ لے گا، بلکہ یہ واضح کرے گا کہ شہریوں کا نکالا جانا فلسطینیوں کے لیے یکطرفہ ٹکٹ کے مترادف ہوگا، جس سے ان کے مقصد کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے جنگ کے بعد کے منظرنامے کی کوئی تفصیل پیش نہیں کی، تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ سے فلسطینیوں کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کے دلائل دیتے رہے ہیں۔






تبصرے بند ہیں