برطانیہ میں آج انتخابی دنگل سجے گا، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کی پارلیمنٹس اور انگلینڈ کی 136 کونسلوں کے نمائندوں کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق5 ہزار 66 نشستوں کے لیے 25 ہزار سے زائد امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
برمنگھم میں ریکارڈ 170 سے زائد پاکستانی اور مسلم امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگی اور رات 10 بجے تک جاری رہے گی، ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح شروع ہوگی۔
انتخابات کو برطانیہ کے سیاسی رخ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔





تبصرے بند ہیں