سکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم؟ صوبائی وزیرتعلیم کی وضاحت

End of weekly holidays in schools

محکمہ تعلیم کے مطابق نیا شیڈول حتمی منظوری کے مرحلے میں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو تجویز ارسال کر دی گئی ہے اور ان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ صوبائی حکومت ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے جا رہی ہے۔ تاہم، وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت کی ہے کہ ہفتہ وار تعطیل برقرار رہے گی اور سکول ہفتے کے روز بند ہی رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران سکولوں کے اوقاتِ کار میں معمولی رد و بدل کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو ٹھنڈ کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے

READ  پنجاب: سکولوں میں افسروں کو گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں