توانائی بحران! پیٹرول سبسڈی کیلئے ایپ تیار

Energy crisis! App ready for petrol subsidy

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے توانائی بحران کے دوران کم آمدن والے افراد کو پیٹرول سبسڈی کی تیاری شروع کر دی۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) نے پیٹرول سبسڈی دینے کیلئے ایپ تیار کرلی، جو فی الحال ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹو تھری ویلرز گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی تاہم دیگر صارفین تک عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ٹو تھری ویلرز کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مختص کیا جائے گا، موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے 12 ہزار پیٹرول پمپس پر سبسڈی کیلئے نوزلز مختص کی جائیں گی، ہر پیٹرول پمپ پر 2 موبائل فونز فراہم کیے جائیں گے اسی طرح ہر پیٹرول پمپ پر موبائل فونز ایپ کے ذریعے پیٹرول دیا جائے گا۔

READ  حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی گیس کنکشن کا منصوبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں