شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں

Explosion on railway track in Shikarpur

شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکا گاؤں ہمایوں کے قریب ہوا، دھماکے سے راولپنڈی سےکوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک بحال کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

READ  بہاولپور: ایم 5 موٹر وے پربس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں