بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے جعلی شادیوں میں ملوث ایک منظم گروہ کو پکڑتے ہوئے 9 افراد گرفتار کر لیے، جن میں چار خواتین اور گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ گینگ طویل عرصے سے غریب و کمزور خاندانوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔ منصوبے کے تحت خواتین شادی کے بعد چند دن متاثرہ خاندان میں رہ کر زیورات، قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہو جاتیں۔
چھاپے کے دوران پولیس نے ایک گاڑی، دو موٹر سائیکلز اور 9 موبائل فونز بھی برآمد کیے، جن سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ گرفتار خواتین پہلے سے شادی شدہ تھیں مگر دھوکہ دہی کے لیے جعلی دلہن بن کر شامل ہوتی تھیں۔
پولیس کو شبہ ہے کہ اس گروہ کا نیٹ ورک بہار سے باہر دیگر ریاستوں تک بھی پھیلا ہوا ہے۔ تمام ملزمان کو عدالتی حراست میں بھیج کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں