فخر زمان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری

Fakhar Zaman's century in T20 International matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ انداز میں کھیلنے والے بیٹر فخر زمان نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی سنچری مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے یہ سنگِ میل منگل کے روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ کے دوران عبور کیا۔

فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، جبکہ اپنے 100ویں میچ میں وہ صرف 25 رنز بنا سکے۔

فخر زمان پاکستان کے لیے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ان سے قبل بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان اور محمد رضوان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

READ  ’بی ٹی ایس‘ کے جنگ کک کا ذہنی عارضے میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں