پاکستانیچ میں کام کرنے والی مشہور بھارتی اداکارہ نے شادی کرلی

Famous Indian actress

پاکستان شوبز کے ڈراموں میں کام کرنے والی پہلی بھارتی ٹی وی اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی سارہ خان نے شادی کرلی۔

اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ یہ خوشخبری شیئر کی کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ سارہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ پروڈیوسر و اداکار کرش پاٹھک سے دوسری شادی کی ہے۔

سارہ خان کی پہلی شادی مشہور رئیلٹی شو بگ باس میں ساتھی اداکار اور کنٹسٹنٹ علی مرچنٹ سے 2010 میں ہوئی تھی تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ جس کے 15 سال بعد 36 سالہ اداکارہ نے کرش پاٹھک سے شادی کی ہے جو ان سے عمر میں 4 سال چھوٹے ہیں۔

یاد رہے کہ سارہ خان وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جو پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ سارہ خان نے 2016 کے پاکستانی ڈرامے ’بے خودی‘ اور 2017 کے ڈرامے ’لیکن‘ میں کام کیا۔ وہ 2016 کے ڈرامے ’یہ کیسی محبت ہے‘ میں بھی نظر آئیں اور ایک ٹیلی فلم ’تجھ سے ہی رابطہ‘ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔

READ  اپریل 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں: اسٹیٹ بینک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں