مشہور گلوکار عاطف اسلم کے والد کا انتقال کر گئے

Famous singer Atif Aslam's father passes away

پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے، ان کے والد محمد اسلم آج لاہور میں انتقال کر گئے۔

عاطف اسلم نہ صرف اپنی دلکش آواز اور بین الاقوامی کامیابیوں کے لیے مشہور ہیں بلکہ وہ خاندانی اقدار کے بھی بھرپور ترجمان رہے ہیں۔ وہ اکثر اپنے والدین کی بے پناہ حمایت کا ذکر کرتے آئے ہیں، اور زندگی کے اہم فیصلوں میں والدہ سے مشورہ اور والد کو رہنمائی کا ذریعہ قرار دیتے رہے ہیں۔

محمد اسلم کے انتقال کی خبر کے بعد مداحوں، شوبز شخصیات اور دنیا بھر سے عاطف اسلم کے چاہنے والوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر ان اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کے پیغامات کی بھرمار ہے۔

ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے اپنے والد کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے مستقل مزاجی، دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک اور پیشہ ورانہ معاملات میں استقامت کا سبق اپنے والد سے سیکھا۔ اُن کی سنجیدگی، نظم و ضبط اور کام سے لگن بھی والد کی تربیت کا نتیجہ تھی۔

READ  ارچنا نے سمے رائنا شو میں اپنی فیملی کی تذلیل کروائی، سنیل پال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں