ہری پور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر حسینہ جاں بحق

Famous TikToker Haseena killed in firing by unknown persons

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق ہوگئیں۔

افسوسناک واقعہ ہری پور کے علوے خالو غازی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جب کہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

READ  ’پسوڑی‘ یوٹیوب پر پہلی 1 ارب ویوز حاصل کرنیوالی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں