بھارت کی طرف سے ایک سے دو روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔
دریائے چناب کے مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر درمیانے سے شدید سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
دریاؤں کے کنارے رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج پر کم درجے کا سیلاب ہے، جبکہ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 65 فیصد بھر چکے ہیں۔





تبصرے بند ہیں