پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید، 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا

fine up to Rs 2 million for illegal possession of weapons

لاہور: پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔

صوبے میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایک ماہ میں غیر قانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر شہری اپنے قانونی اسلحے کو خدمت مرکز سے رجسٹر کرائیں۔

پنجاب حکومت نے غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف بھی کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کرلیا، غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے وسل بلوئر سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

READ  ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم پیشرفت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں