ترکی میں سیاحوں سے بھری کشتی میں آتشزدگی

Fire breaks out on a boat packed with tourists in Turkey.

ترکی میں سیاحوں سے بھری کشتی میں آگ لگ گئی تاہم تمام مسافروں کو بچا لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز ترکی کے جنوب مغربی ساحل پر فیملیز کو لے جانے والی سیاحوں کی کشتی میں آگ لگ گئی تاہم مسافروں بشمول بچوں نے لائف جیکٹ پہن کر سمندر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائیاں کر کے تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
اس واقعے کی فوٹیج میں کشتی کے اندر سے شعلے پھیلتے ہوئے اور سیاہ دھواں آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دکھایا گیا۔ مسافر اور لائف جیکٹس پہنے عملہ آگ سے بچنے کے لیے پانی میں چھلانگ بھی لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کوسٹ گارڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے 107 افراد کو نکال لیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان میں کتنے بچے تھے۔کشتی کھانے اور بچوں کے کھیل اور تفریح ​​پیش کرتی ہے۔

ترک میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے کشتی مکمل طور پر جل گئی ہے۔

READ  شہید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں تین بیٹوں کی شرکت، ویڈیو سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں