بلوچستان میں پائلٹ انجن پر فائرنگ کا واقعہ، جعفر ایکسپریس کی روانگی متاثر

Quetta-Peshawar Jaffar Express suspended for two days

بلوچستان کے ضلع کچھی میں ٹریک کی کلیئرنس کے لیے چلنے والے ریلوے پائلٹ انجن پر فائرنگ کے باعث جعفر ایکسپریس کی روانگی متاثر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح کولپور کے پہاڑی علاقے دوزان میں پیش آیا، جب انجن ٹنل 16 کے قریب پہنچا تھا۔

لیویز ذرائع کے مطابق انجن کو پانچ گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور اور عملہ محفوظ رہا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

پائلٹ انجن کا استعمال ٹرین کی روانگی سے قبل ریلوے ٹریک کی سکیورٹی اور کلیئرنس کے لیے کیا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد انجن بحفاظت اسٹیشن پر واپس پہنچ گیا اور حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی ٹرینوں پر حملوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ مارچ میں بھی ایک مسافر ٹرین کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا گیا تھا، جنہیں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کرایا تھا۔

READ  کراچی میں سردی اور دھند، کم سے کم درجہ حرارت کتنا رہا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں