ایران اسرائیل جنگ اور سیز فائر، 16 دن بعد مشہد سے پہلی پرواز کی کراچی آمد

first flight from Mashhad arrives in Karachi

ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ اور پھر سیز فائر کے بعد ایران کے شہر مشہد سے ایران کی سرکاری ائیر لائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

ایران ائیر کی پرواز آئی آر 816 ائیربس اے 319 طیارے کے ذریعے آپریٹ کی گئی ہے۔

طیارے نے رات 1:13 بجے کراچی لینڈ کیا جبکہ واپسی کی پرواز آئی آر 813 کراچی سے دارالحکومت تہران کیلئے شیڈول تھی مگر پرواز 817 مشہد کے لیے ہی روانہ ہوئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور پھر دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بعد سیز فائر ہوا، تب سے ایران کا فلائٹ آپریشن معمول پر نہیں آسکا۔

ایران کے شہر مشہد سے 16 دن بعد یہ پہلی پرواز کراچی آئی ہے۔

READ  کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولتکار گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں