سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث سبزیوں کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا امکان

Flood disasters likely to lead to vegetable shortages and price increases

سیلاب نے وسیع زرعی رقبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی قلت اور مہنگائی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

لاہور میں دریائے راوی کی طغیانی سے نہ صرف رہائشی علاقے متاثر ہوئے بلکہ زرخیز زرعی زمینیں بھی زیر آب آ گئیں، جس سے کئی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ سنگھ پورہ سبزی منڈی میں سبزیاں ڈھائی سے تین سو روپے فی کلو سے کم دستیاب نہیں، جس سے مہنگائی کا اثر واضح ہے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب، افتخار علی کے مطابق فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، تاہم اصل صورتحال پانی اترنے کے بعد واضح ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ سبزیاں، گندم، کپاس اور دیگر فصلیں متاثر ہوئی ہیں، اور آئندہ دنوں میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن عوام کو صبر اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔

READ  صدر اور وزیراعظم کا مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59 ویں برسی پر خراجِ عقیدت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں