پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ دریاؤں میں اب بھی طغیانی کی صورتحال برقرار ہے اور شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے بندوں میں شگاف ڈالنے پڑ سکتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہیڈ محمد والا پر ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے جبکہ پانی بہاولپور اور بہاولنگر کے علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے اب تک 3243 دیہات متاثر ہوئے ہیں اور 24 لاکھ 52 ہزار 185 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ 5 ستمبر تک بڑا ریلا پنجند کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ بلوکی پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے اور دریائے چناب کا ریلا ہیڈ تریموں سے آج رات ملتان پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 24 گھنٹے ہیڈ سدھنائی کے لیے نہایت اہم ہیں، اگر وہاں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا تو پیر محل اور خانیوال کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں